۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
یوم میلاد النبی (ص)

حوزہ/ پاکستانی مسلمانوں کے گروپ نے یوم میلاد النبی کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں مسلمان شایان شان طریقہ سے ربیع الاول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں اور انکی سیرت کی تبلیغ کرتے ہیں۔

پاکستان کے شہر حیدر آباد میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے رسول اکرم کی ولادت کے حوالے سے ایک دستخطی مہم چلا رہے ہیں تاکہ یوم میلاد النبی کو یوم رحمت کے عنوان سے منایا جائے۔یہ مہم جو سید عبداللہ طارق اور انکے دوستوں کی جانب سے شروع کیا گیا جنکا مقصد اسلام کے بارے میں غلط تصورات مٹانا اور امن کا پیغام عام کرانا ہے۔اس مہم میں کہا گیا ہے عالمی یوم رحمت کا مقصد ہمدردی، رحمت، خیر خواہی اور عشق و محبت کو انسانیت میں عام کرانا ہے۔

اس مہم کے زریعہ سے مسلمانوں کی رسول اکرم سے عشق و عقیدت کو بھی لوگوں کے درمیان واضح اور روشن کیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ یوم میلاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسلمانوں کا عظیم ترین عید شمار کیا جاتا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں خصوصی کتب نمایش، فیسٹیول اور جشن و تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .